the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امداد میں کمی کے سبب لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کو ضروری طبی امداد تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔ برطانوی نشریا تی ادارے کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے پناہ گزین شام واپس جا رہے ہیں تا کہ انھیں جس علاج کی ضرورت ہے وہ انہیں میسر آ سکے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابھی 27 لاکھ رجسٹرڈ شامی پناہ گزین ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں سے بہت سے پناہ گزینوں کو ترکی، اردن، عراق اور مصر میں پناہ ملی ہے تاہم سب سے زیادہ بوجھ لبنان پر ہے۔ مارچ میں لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس بحران سے ان کے ملک کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ اقوام متحدہ نے شام کے پناہ گزینوں کے لئے 2014 کے لئے بین الاقوامی ڈونرز سے 4.2 ارب ڈالر کی امداد طلب کی تھی لیکن ابھی تک انھیں اس میں سے صرف 24 فیصد امداد ہی مل سکی ہے۔ ایمنسٹی نے ''لبنان میں شامی پناہ گزینوں کو طبی امداد کی



ضرورت'' نامی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ پناہ گزینوں کو دستیاب طبی سہولتوں میں بہت کمی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بعض معاملات میں انھیں ہسپتال سے واپس کر دیا گیا ہے حالانکہ ان میں سے بعض کو فوری علاج کی ضرورت تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں گلوبل تھیمیٹک مسائل کے ڈائرکٹر آڈری گوگران نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کے لئے ہسپتال میں علاج اور مخصوص طبی سہولت انتہائی کم ہے اور بین الاقوامی فنڈنگ میں کمی کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ ریلیف فنڈ کو پوری طرح عطیات دینے میں شرم ناک ناکامی کا بلا واسطہ اثر لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں پر پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں صحت کا شعبہ انتہائی پرائیوٹائزڈ اور مہنگا ہے جس سے بہت سے پناہ گزین اقوام متحدہ کی مراعات پر منحصر ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری جنگ سے بچنے کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ افراد ملک چھوڑ کر پڑوسی ملک لبنان چلے گئے ہیں۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.